ابنا: عراق کی الاتجاہ ویب سائٹ کے مطابق عباس البياتي نے کہا کہ حال میں بغداد پہنچے امریکی فوجی مشیر داعش کے دہشت گردوں کے نیٹ ورک کا پتہ لگا رہے ہیں تاکہ ان نیٹ ورکس کو امریکی ڈرون طیاروں سے نشانہ بنایا جا سکے۔
البياتي نے یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ عراق کو داعش کو مٹانے کے لئے نئی سیٹلائٹ ٹیکنالوجی اور امریکی میزائل اور ہتھیاروں کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکی ڈرون خلیج فارس میں امریکی فوجی اڈوں سے پرواز کریں۔
ہفتے کو امریکہ نے اپنے مشیروں کی ایک ٹیم کے عراق پہنچنے کی اطلاع دی تھی۔ یہ مشیر داعش سے نمٹنے کے لیے میدانی حقائق کو جمع کریں گے۔
یاد رہے بغداد - واشنگٹن سیکورٹی معاہدے کے مطابق عراق پر حملے کی صورت میں امریکا نے عراقی حکومت کا ساتھ دینے کا وعدہ کیا ہے۔
اس سیکورٹی معاہدے پر امریکا نے بغداد پر دباؤ ڈال کر دستخط کرائے تھے اور اس کے مطابق عراق سے سہولیات حاصل کر لی ہیں لیکن اب جب اس کی باری آئی ہے تو وہ ٹال مٹول سے کام لے رہا ہے۔
.......
/169